the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ناندیڑ۔۲۲؍ اپریل ( اعتماد نیوز):ناندیڑ سے جملہ ۲۷۹؍ خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آنے پر خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔امسال ناندیڑسے عام زمرے (General Category)کے تحت ۱۱۳۳؍ عازمین حج میں سے صرف ایک عازم حج کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ عمل میں آیاہے جبکہ ۲۷۸؍ محفوظ زمرے (Reserved Category)کے تمام عازمین حج کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ریاست بھر سے حج کیلئے خواہشمند درخواست گذاروں کے ناموں کے لئے قرعہ اندازی عمل میں آئی۔ اس قرعہ اندازی میں ناندیڑ سے عام زمرے کے تحت قلعہ روڈ کے ساکن رحیم اللہ خان لطف اللہ خان کے نام کا انتخاب عمل میں آیا۔واضح رہے کہ امسال ناندیڑ سے عام زمرے کے تحت ۱۱۳۳؍ عازمین حج نے درخواستیں پر کی تھی ، اس مرتبہ مہاراشٹر سے جملہ ۴۸؍ ہزار ۱۷۷؍ درخواستیں روانہ کی گئی تھی جبکہ مہاراشٹر کے لئے ۷؍ ہزار ۹۰۷؍ کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ موصول شدہ درخواستوں میں سے ان درخواستوں کو مسترد کر دیا گیاجن میں سے ضابطہ کی ٹھیک ڈھنگ سے خانہ پوری نہیں کی گئی ایسی درخواستوں کی تعداد



۳۱۰؍ بتائی گئی ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ مہاراشٹر سے محفوظ زمرے کے تحت تقریباً ۷؍ ہزار۸۷۱؍ سیٹوں کو مختص کیا گیا ہے اس لئے عام زمرے کے لئے مہاراشٹر سے صرف ۳۶؍ نشستوں کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔محفوظ زمرے میں اے اور بی کے تحت ان عازمین حج کو سفر حج کا موقع دیا جاتا ہے جن میں ۷۰؍ سال سے زائد عمر کے حضرات اورجو لوگ مسلسل تین سال سے حج کے لئے درخواست پر کر رہے ہیں، ایسے عازمین حج کی تعداد ناندیڑ سے ۲۷۸؍ ہے۔
خدمت حجاج کمیٹی ،ناندیڑ سے مزید معلومات حاصل کرنے پر بتایا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین کی مفت و فی سبیل اللہ خدمت و رہنمائی و تربیتی کیمپ بلا لحاظ مرد و خواتین کے لئے مشترکہ منعقد کی جائیں گی۔ اس مرتبہ افتتاحی نشست ۱۰؍ مئی بروز ہفتہ ۲۰۱۴؍ صبح ٹھیک ۳۰:۹؍ بجے تا مغرب کے درمیان ڈیلکس فنکشن ہال ، حیدر باغ نمبر ۱،دیگلور ناکہ ، ناندیڑ پر اہتمام کیا گیا ،اس نشست میں تمام منتخب شدہ عازمین حج اپنے گروپ کے تمام اراکین کے ساتھ شرکت کو خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ نے لازمی قرار دیا ہے ا ور خانگی ٹورس سے حج کے لئے جانے والے عازمین بھی اس تربیتی کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.